اگر ہم آپ کو کہے کہ اچھی اور خوشحال زندگی گزارنے کیلئے بھی ایک چیٹ شیٹ ہوتی ہے جس پر آپ عمل کرکے اپنی زندگی آسان بنا سکتے ہیں تو کیا آپ ان پر عمل کریں گے؟ یہ سچ ہے کہ زندگی کو بہتر گزارنے کیلئے آپ کو خود پر اعتماد ہونا، لوگوں سے اچھا برتاؤ رکھنے بے حد ضروری ہے۔
بلکل اسی طرح آج ہم آپ کو لوگوں کی نفسیات سےاگاہ کریں گے جنہیں سمجھ کر آپ ان اعمال کو اختیار کریں جس کی وجہ سے آپ ایک بہتر اور خوشحال زندگی گزار سکیں۔
جب کبھی انٹرویو دینے جائیں تو انٹرویو لینے والے سے ان کے کام کے بارے میں بےشمار سوال کریں جن کی وجہ سے انہیں اچھا محسوس ہوگا اور وہ سمجھیں گے کہ آپ کے ساتھ وہ انٹرویو اچھا رہا۔
اگر آپ کسی انسان سے مثبت جواب چاہتے ہیں ہو تواس سے بات کرتے ہوئےاس کی ہر بات پر سر ہلائیں ۔
اگر آپ کو لگتا ہے کہ کوئی آپ کو چھپ چھپ کے دیکھ رہا ہے تو آپ اس کی طرف دیکھے اور اس کے فوراً بعد ہاتھ میں پہنی گھڑی کی طرف دیکھے اگر سامنے والا انسان بھی یہی عمل دہرائے تو سمجھ جائیں کے وہ آپ کو دیکھ رہے تھے۔
اگر آپ لوگوں کو شروع میں آسان کام کرنے کا کہیں گے تو وہ آپ کے کام میں ضرور آپ کی مدد کریں گا۔
لوگوں کو ہمیشہ آپ کا پہلا اور آخری عمل یاد رہتا ہے اس لیے کوشش کریں کے اپنا پہلا اور آخری تاثر اچھا رکھیں۔
جب دوست یا کوئی گروپ ایک ساتھ بیٹھے ہنس رہے ہوتے ہیں تو ان میں شامل ایک افراد اسے ضرورزیادہ دیکھتا ہے جس کے وہ سب سے قریب ہوتا ہے۔
اگر آپ کے دماغ میں بھی کوئی گانا پھنس جاتا ہے اور آپ اسے با ربار گانے کی وجہ سے تنگ ہوجاتے ہیں تو گانے کے آخری بول یاد کرنے کی کوشش کیا کریں ایسے میں وہ گانے آپ کے دماغ سے جلد نکل جائے گا۔
اگر ایک انسان کسی دوسرے سے گفتگو کرتے ہوئے اس کا نام بار بار لیتا ہے تو سامنے والے شخص اسے زیادہ پسند کرنے لگتا ہے۔
اگر آپ کسی کے سامنے اپنے منصوبےکے بارےمیں ذکر کرتے ہیں تو اس منصوبے میں کامیابی ملنا مشکل ہوجاتی ہے۔
اگر آپ کام کرتے ہوئے کسی چیز سے پریشان ہیں تو ببل گم چبانا شروع کردیں کیونکہ اس کے زریعے آپ اُس پریشانی سے آرام سے مقابلہ کرسکتے ہیں۔
بشکریہ: اسکوپ شوپ