Aaj Logo

شائع 24 جنوری 2018 06:44am

صرف 5 فیصد فون کی بیٹری پر کام کرنے والی عجیب میسجنگ ایپ

ہم اس نسل سے تعلق رکھتے ہیں جنہیں ٹیکنالوجی کا بےحد جنون ہے۔ ہر وقت موبائل فون اور مختلف گیجٹس کا استعمال کرنا ہماری روزمرہ کی زندگی کا اہم حصہ بن چکا ہے۔

فون کا استعمال یہ تو ہم سوتے وقت نہیں کرتے یا پھر جب فون کی بیٹری ختم ہونے لگتی ہے تب نہیں  کرتے اس کے علاوہ پورا دن فون یا تو ہمارے ہاتھ میں ہوتا ہے یہ جیب میں جو بار بار بجتا ہی رہتا ہےالبتہ یہ صورتحال اتنی سنگین ہوگئی ہے کے اسے ایک سائنسی نام 'بیٹری اینگزائٹی(بےچینی)' کہا گیا ہے۔

تاہم اس صورتحال سے لڑنے کیلئے  اور اس بات کا خیال رکھتے ہوئے کہ آپ کی گفتگو یا چیٹنگ میں رکاوٹ نہ آئے ، سائنس نے ایک نئی ایپ ایجار کرلی ہے جو صرف 5 فیصد  یا اس سے کم بیٹری  پر ہی چلتی ہے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اس ایپ کا نام 'ڈائے وڈ می' ہے جس کی مدد سے آپ کسی بھی اجنبی سے بات کرسکتے ہیں جب تک آپ کا فون بند نہیں ہوجاتا۔

یہ ایپ  اینڈ رائڈ اور آئی او ایس دونوں پر دستیاب ہے جہاں آپ کسی بھی اجنبی سے بات کرسکتے ہیں جس کی فون کی بیٹری آپ کی فون کی بیٹری کی طرح صرف 5 فیصد رہتی ہو۔

ایپ ایجاد کرنے والے ڈیویلوپر کا کہنا ہے کہ'ہم کم بیٹری کے ساتھ کچھ مثبت کرنا چاہتے تھے جس کی وجہ سے ہم نے یہ ایپ بنائی'

بشکریہ: اسکوپ شوپ

Read Comments