Aaj Logo

اپ ڈیٹ 23 جنوری 2018 10:05am

یہ معروف مزاحیہ اداکار اب کیسے دکھتے ہیں؟

کیا آپ پرانے وقت کے ٹی وی شو شوق سے دیکھا کرتے تھے ؟ اور اگر نہیں تو  آپ کو کامیڈی فلمیں تو ضرور پسند ہوں گی۔ شہزاد خان  بولی وڈ انڈسٹری کے ان اداکاروں میں سے ہے جنہوں نے  90 کی دہائی میں کافی لوگوں کو اپنی کارگردگی سے ہنسایا اور آج بھی لوگ ان کی پرانی فلمیں اور ٹی وی شو دیکھ کر بےحد متاثر ہوتے ہیں۔

شہزاد خان معروف بولی وڈ فلم'  مغل اعظم  'کے اداکار اجت خان کے بیٹے ہیں جو 1995 میں پیدا ہوئے۔ اداکار نے اپنے کیریئر کا آغاز مشہور  فلم'قیامت سے قیامت' سے کیا جس میں عامر خان مرکزی کردار نبھا رہے تھے۔ وقت کے ساتھ ساتھ وہ اپنے مزاحیہ کردار کی وجہ سے بولی وڈ میں کافی مشہور ہونے لگے۔

شہزاد خان فلم'انداز اپنا اپنا' میں بھلّا کے کردار  سے مانے جاتے ہیں ۔ انہوں نے فلم میں بھلّا کا کردار  وجو کھوٹے (روبرٹ) کے ساتھ نبھایا تھا اور دونوں کی جوڑی کو مداح آج بھی بے حد پسند کرتی ہے۔

اس کے علاوہ  شہزاد خان بھارتی ٹی وی سیریز میں بھی بےحد مقبول ہیں۔ اداکار نے  مشہور ٹی وی شو 'شکا لکا بوم بوم' میں بھی ٹائیگر کا مرکزی کردار نبھایا تھا۔ آپ کو بتاتے چلے کہ یہ شو صرف بچوں میں ہی نہیں بلکہ بڑوں میں بھی بے حد مقبول تھا اور اس ڈرامے کے ختم ہوتے ہی بہت سے لوگ  اداس ہوگئے تھے۔

شہزاد خان کے مزحیہ انداز نے ہمیشہ سے لوگوں کے دل  جیتے ہیں لیکن آج کل وہ بولی وڈ انڈسٹری سے غائب ہوچکے ہیں ، اس کے پیچھے کیا وجہ ہے اس کا علم کسی کو نہیں البتہ حال ہی میں ان کی کچھ تصاویر منظر عام پر آئیں ہیں جنہیں دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

ان تصاویر میں شہزاد خان  چشمے پہنے کافی موٹے دکھائی دے رہے ہیں اور ان کا چہرے  بھی عجیب اور بڑا دکھائی دے رہا ہے۔

Read Comments