Aaj Logo

شائع 20 جنوری 2018 07:38am

گوشت کے ساتھ کولڈ ڈرنک پینے سے کینسر واقع ہوسکتا ہے،تحقیق

آئندہ گوشت اور کولا کا گلاس آرڈر کرنے سے  پہلے ضرور سوچ لینا کیونکہ گوشت کی طرح ایک بھاڑی غذا اور زیادہ کیلوریز  والی کولڈڈرنک  مرد اور خاتوں دونوں کو کینسر سے متاثر کرتی ہے۔

آنٹ کا کینسر ،کینسر کی ایک عامل قسم مانی جاتی ہے ہے جو کہ جسم میں سوجن کی وجہ سے واقع ہوتا ہے۔

ریسرچر کے مطابق ، بھاڑی غذا  جیسے گوشت ، خالص اناج، اور کیلوریز سے مالا مال کولڈڈرنک آپ کے جسم اور پٹھوں  میں سوجن پیدا کرتی ہے جس کی وجہ سےبڑی آنٹ کے کینسر کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  یہ خطرہ جسامت والے مرد اور اور دبلی خواتین میں زیادہ دیکھا جاتا ہے۔

محققین کی ایک ٹیم نے 121050 مرد اور خواتین کی صحت کا 26 سال تک جائزہ لیا اور آخر کار انہوں نے خوراک سے متعلق ایک سوال نامہ بنایا  جس کے نتیجے میں یہ دیکھا گیا کہ لوگ کھانے میں کیا کھاتے ہیں۔

چھبیس سال پر مبنی اس  مطالعہ کا یہ نتیجے نکلا کہ وہ لوگ جو  سوجن پیدا کرنے والی ڈائٹ کا استعمال کرتے ہیں ان میں بڑی آنت کے کینسر کا زیادہ خطرہ  پایا جاتا ہے۔

بشکریہ: ہندوستان ٹائمز

Read Comments