جیسے ہی خبروں میں سنا گیا کہ اکشے کی فلم'پیڈمین' کی ریلیز کی تاریخ فلم 'پدماوتی' کی وجہ سے 9 فروری تک ملتوی کردی ہے ،فلم 'پدماوتی' کے ہدایت کارسنجے لیلا بھنسالی اور 'پیڈمین' کے اداکار اکشے کمار نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس رکھنے کا فیصلہ کیا۔ پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے اکشے نے بتایا کہ'میں ایک شو کی ریہرسل میں مصروف تھا اسی وقت سنجے لیلا بھنسالی مجھ سے ملنے آئے ،جس کے بعد انہوں نے مجھ سے فلم کو دیر سے ریلیز کرنے کی درخواست کی' انہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے مزید کہا کہ'میں سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ دو فلموں میں کام کرچکا ہوں، اور مجھے پتہ ہے کہ سنجے سرجیسے ہدایت کار جب مدد کیلئے آپ کو کہے تو آپ منع نہیں کرسکتے' پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے اکشے نے سامعین سے معافی بھی مانگی کہ انہوں نے فلم کی ریلیز کرنے کی تاریخ فروری تک ملتوی کرنے کی خبر کافی دیر سے دی۔ #WATCH Sanjay Leela Bhansali and Akshay Kumar address the media in Mumbai #Padmaavat https://t.co/m8HxNJy8XA — ANI (@ANI) January 19, 2018 جواب میں ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے اکشے کی اس مہربانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں کہا 'آج کل کوئی اداکار ایسی مدد نہیں کرتا اسی لئے میں اکشے کا شکرگزار ہوں اور ہم سب کو ان کیلئے تالیاں بجانی چاہیے۔ تاہم سنجے لیلا یہ کہہ کر پریس کانفرنس سے چلے گئے جبکہ اکشے کمار سامعین کو ان کے سوالات کے جوابات دینے میں مصروف رہے۔