Aaj Logo

شائع 20 جنوری 2018 06:10am

فلم'پیڈ مین' میں دیا گیا سبق کافی متاثر کن ہے، ملالہ یوسف زئی

پاکستان کی سرگرم کارکن اور  امن کیلئے نوبل پرائز جیتنے والی  ملالہ یوسف زئی بھارتی اسٹار ٹوئنکل اور اکشے کمار کی نئی فلم'پیڈ مین' کا ساتھ دیتے ہوئی دیکھی گئیں فلم میں دیا گیا خواتین کے ایک مخصوص ایام کی حفظان صحت کا سبق ان کو کافی متاثر کن لگا۔

یوسف زئی فلم کے پروڈیوسر ٹوئنکل سے ملیں جس کے بعدجمعرات کو  دونوں نے  دنیا کی سب سے بڑی بحث و مباحثہ کرنے والی سوسائٹی اوکسفرڈ یونین میں اپنا خطب دیا۔

ٹوئنکل کی تقریر شروع ہونے سے پہلے  ملالہ نے کہا کہ'میں فلم دیکھنے کیلئے کافی پرجوش ہوں، کیونکہ فلم میں دیا گیا سبق میرے خیال سے کافی متاثر کن ہے'

واضح رہے کہ اکشے کی فلم 'پیڈمین' کی کہانی ہندوستان کے معروف سماجی کارکن ارونچلم مروگنتھم کی حقیقی کردار کی کہانی ہے جو خواتین کیلئے انتہائی کم قیمت میں زنانہ اشیاءفروخت کرتے ہیں۔

ٹوئنکل  نے اپنی تقریر دیتے ہوئے سامعین کو فلم کی کہانی کی اہمیت کے بارے میں روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ'اس فلم کے پیچھے میرا مقصد  لوگوں میں خواتین کے ایک مخصوص ایام کی حفظان صحت کے متعلق شعور پیدا کرنا ہے'

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ مسئلہ صرف ہمارے ملک میں ہی نہیں بلکہ  افریقہ، بنگلادیش اور برطانیہ کی خاتون بھی اس مسئلہ سے دوچار ہیں کیونکہ لوگوں کو اس مسئلہ کا علم نہیں۔

بشکریہ: زی نیوز

Read Comments