Aaj Logo

شائع 16 جنوری 2018 07:39am

اسمارٹ فون میں موجود ان 15 ایپس کو فوراً ڈیلیٹ کریں

ایپس کا ہیک ہوجانا ایک عام بات ہے  لیکن یہ پہلی بار ہوا ہے کہ گوگل پلے اسٹور ایک ہفتہ کے اندر دوسری بار کسی میلویئر حملے کا نشانہ بنا ہے۔  تحقیق کرنے پر معلوم ہوا ہے کہ ہیکرز نے پلے اسٹور پر 60 گیمنگ ایپ ڈالی ہیں  جو بچے اور جوان دونوں کیلئے بنائی گئیں ہے لیکن ان  ایپ کے زریعے ہیکرز آپ کو غلط تصاویر  دکھا کر  جعلی' سیکیورٹی ایپ' ڈاؤن لوڈ کرنے پر اور بعد میں اسی کی رقم چکانے پر مجبور کرتا ہے۔

گوگل پلے ڈیٹا کے مطابق اب تک ان ایپس کو 3 سے 7 ملین بار ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا ہے، البتہ گوگل نے ان ایپس کو پلے اسٹور سے ڈیلیٹ کردیا ہے۔

بدنیتی پر مبنی ان  چند ایپس کے نام ملاحضہ کیجئے:

Five natural Survival Crafts

Mcqueen Car Racing Game

Addon Pixelmon for MCPE

CoolCraft PE

Exploration Pro WorldCraft

Draw Kawaii

San Andreas City Craft

Subway Banana Run Surf

Exploration Lite : Wintercraft

Addon GTA for Minecraft PE

Addon Sponge Bob for MCPE

Temple Crash Jungle Bandicoot

Girls Exploration Lite

Paw Puppy Run Subway Surf

Invisible Slither Skin IO

بشکریہ: Gadgetsnow

Read Comments