'گوگل آرٹ اینڈ کلچر 'ایپ کے ریلیز ہوتے ہی وہ امریکہ کے ایپل ایپ اسٹور کی معروف ایپس کی فہرست میں پہلے نمبر پرآگئی۔ یہ ایپ صارفین کو ان کی لی گئی سیلفی کو مشہور پینٹنگ میں تبدیل کرنے میں مدد کرتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایپ کے اس نئے فیچر میں آپ اپنی حالیہ سیلفی بھی استعمال کرسکتے ہیں یا اسی وقت کیمرے سے تصویر بھی کھینچ سکتے ہیں جس کے بعد اس سیلفی کودنیا کے تمام میوزیم میں موجود پینٹنگز سے ملایا جائے گا اور جو پینٹنگ اس سیلفی سے ملتی جلتی ہوگی وہ آپ کے سامنے آجائے گی۔ Hey this one ain’t so bad. pic.twitter.com/er0FxZNVO8 — Kumail Nanjiani (@kumailn) January 13, 2018 رپورٹ کے مطابق یہ ایپ فروری 2011 میں' گوگل آرٹ پروجیکٹ 'کے نام سے لانچ کی گئی تھی جس کا مقصد یہ تھا کہ اس ڈیجیٹل دور میں بھی آرٹ کو اتنی ہی اہمیت ملنی چاہیے جتنی پرانے زمانہ میں ملا کرتی تھی۔ یہ پروجیکٹ 17 مختلف بین الاقوامی میوزیم کے ساتھ اشتراک کیا گیا تھا۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے یہ طریقہ اپنائیں: ٭گوگل یا ایپل کے پلے اسٹور سے 'گوگل آرٹس اینڈ کلچر ' ایپ کا نیا ورژن ڈاؤن لوڈ کریں۔ یاد رہے کہ اس فیچر کا استعمال صرف امریکا کے صارفین کو حاصل ہے لیکن اگر آپ بھی اس کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو وی پی این کا استعمال کرکے اپنی لوکیشن کی جگہ پاکستان کی جگہ امریکا کردیں۔ ٭ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد ، آپ کے سامنے ایک کارڈ دکھائی دے گا جس میں لکھا ہوگا'از یور پورٹریٹ ان اے میوزیم؟(کیا آپ کی تصویر ہمارے میوزیم میں موجود ہے؟)' جس کے بعد آپ اس پر 'گیٹ سٹارٹڈ' کا بٹن دبائیں گے۔ ٭اب 'ایکسیپٹ' کا بٹن دبا کر آگے بڑھیں۔ ٭کیمرے کی مدد سے اپنی ایک نئی سیلفی لے اور گوگل آپ کے سامنے خود ایک مشہور پینٹنگ کا انتخاب کرلے گا جس کی شکل آپ کی سیلفی سے ملتی جلتی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:اینڈرائیڈ صارفین کیلئے گوگل کی ‘موشن اسٹل’ ایپ متعارف