چین کے ایک عجیب حادثے میں بُرے تاثر(ریویو) دینے والے گاہک کو سبق سکھانے کیلئے آن لائن اسٹور کے مالک نے 530 میل (800 کیلومیٹر ) سفر کیا ۔
چین کی میڈیا رپورٹ کے مطابق 20 دسمبر کو ایک گاہک نے آن لائن سروس علی بابا تاؤباؤ سے چینی 300 روپے کے کپڑے خریدے، لیکن تین دن تک کپڑے نہ آنے کی صورت میں اس نےتاؤباؤ کمپنی کو شکایت کردی۔
شکایت کی وجہ سے آن لائن سروس والوں اسٹور کے مالک کے 12 پوئنٹ گرا دیے جس کے بعد سے دکان کے مالک نے گاہک کو میسج پر دھمکیاں دینا شروع کردیں۔
ستائیس دسمبر کو دکان کا مالک 530 میل سفر کرکے اسی گاہک کو سبق سکھانے آپہنچااور جلد ہی زینگ زو کی جگہ ہونے والے اس حادثے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس خاتون کو دکان کا مالک بُری طریقہ سے مار رہا ہے، مارنے کی وجہ سے خاتون کا الٹا بازو فریکچر ہوگیا۔
یہ ویڈیو قریبی سی سی ٹی وی کیمرے سے ریکارڈ کی گئی جس میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاں یہ حادثہ ہورہا تھا وہی ایک شخص دور کھڑا صرف دیکھ رہا تھا۔
چھ جنوری کو پولیس نے دکان کے مالک کو گرفتا ر کرلیا، اور سزا کے طور پر انہیں دس دن کیلئے حراست میں لیا گیا اور اس کی آن لائن اسٹور بھی بند کروادیا گیا۔
بشکریہ:اسکوپ شوپ