ممبئی: حال ہی میں سلمان خان نے جودپور کورٹ میں کالے دھن کے کیس کے متعلق حاضری دی جس کے بعدلارنس بشنوئ نامی گینگسٹر نے اداکار کو جان سے مرنے کی دھمکیاں دینا شروع کیں۔
رپورٹ کے مطابق جان سے مارنے کی دھمکیاںں سلمان خان کی کورٹ میں حاضری کے ایک دن بعد دی گئی ۔
منگل کو درجن پولیس والے سلمان خان کی نئی فلم ریس3 کے سیٹ پر جا پہنچے تاکہ انہیں بتا سکے کہ چند نامعلوم افراد ان کے احاطے میں آچکے ہیں جس کی وجہ سے اداکار کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے ۔ اس کے بعد پولیس آفسر نے انہیں ان کے گھر حفاظت کے ساتھ پہنچا دیا اور شوٹنگ روک دی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے کہنا ہے کہ 'پولیس فلم سٹی میں ریس 3 کے سیٹ پر پہنچی جہاں انہوں نے سلمان خان اور پروڈیوسر رامیش ٹؤرانی سے بات کرکے شوٹنگ روکنے کا کہا تاکہ اداکار کو فوری گھر لے جایا جاسکے۔ سلمان کو 6 پولیس اہلکار کے ساتھ ایک گاڑی میں روانہ کیا گیا'
سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاںں اس سے پہلے بھی مل چکی ہیں لیکن اس کے باوجود سلمان خان کو باہر بغیر سیکیورٹی اور باڈی گارڈ کے دیکھا جاتا ہے اور اس بار سینئر انسپیکٹر نے انہیں زیادہ ماحتیاط کرنے کا کہا ہے۔