کبھی اپنے ریگستان میں برفباری یا تیز بارش کی امید کی ہے؟ یقیناً نہیں۔ گلوبل وارمنگ کے زریعے دنیا میں کافی تبدیلیاں دیکھی جارہی ہیں اور یہ تبدیلیاں ہمیں ہر لمحے حیران کردیتی ہے۔ حال ہی میں دنیا کے سب سے گرم صحارا ریگستان میں برف باری ہوئی ، موسم کے اس بدلتا ہوئے رنگ کو دیکھ کر وہاں کے رہنے والے الجیریائی حیران رہ گئے جس کے بعد انہوں نے تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔ Snow has fallen on the hottest desert in the world. pic.twitter.com/M6bZFz6eSM — AJ+ (@ajplus) January 10, 2018 صحارا میں 16 انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے ریگستان کی ریت بھی جمنے لگی۔ پچھلے 39سال میں ایسا تیسری بار ہوا ہے جب الجیریا کے قصبہ عین سیفرا میں واقعہ اس ریگستان میں برف باری ہوئی ہے۔ گزشتہ تین سال سے ہونے والی بر ف باری ضرور ہمیں بدلتے ہوئے موسم سے محتاط رہنے کا سبق دے رہی ہےلیکن وہیں ریگستان میں ہونے والی برف باری کا منظر آپ کی آنکھوں کو ضرور ٹھنڈک دے گا۔ کچھ تصاویر ملاحضہ کیجئے: Rare snowstorm blankets parts of the Sahara desert in up to 16 inches of snow. pic.twitter.com/0KpnYyucxM — BBC Weather (@bbcweather) January 9, 2018 یہ بھی پڑھیں:برطانیہ اور کینیڈا میں شدید سردی کی لہر، شہری پریشان