Aaj Logo

اپ ڈیٹ 09 جنوری 2018 10:43am

سال 2018 میں مہنگی ہونے والی8 چیزیں

ہوائی جہار کی ٹکٹ

نئے سال تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کا یہ مطلب ہے کہ اس سال  ہوائی جہاز کی ٹکٹ بھی مہنگی ہوجائے گی۔ گلوبل ٹریول فورکاسٹ کی رپورٹ کے مطابق  اس سال ائیر لائن کی ٹکٹ میں 3.5 فیصد اضافہ ہوگا، جبکہ شمالی امریکہ کے شہریوں کیلئے 2.3 فیصد کا اضافہ کیا جائے گا اور یورپ کی ائیر لائن ٹکٹ میں اس سے زیادہ اضافہ دیکھا جائے گا۔

ہوٹل روم

ائیر لائن کی ٹکٹ کی طرح اس سال ہوٹل کے کمروں  کی قیمتوں میں بھی 3.7 کا اضافہ دیکھا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق یورپ میں 6 فیصد اور شمالی امریکہ میں 3 فیصدقیمتوں کا اضافہ ہوگا۔

مکانات

گزشتہ دو سالوں سے ہر مہینے میں مکانات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کے نتیجے میں اس سال مکانات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔فائیننس اور پروپرٹی  کمپنی کورلوجک کے مطابق  گھروں کی قیمتوں میں اس سال 4.2 فیصد کااضافہ کیا جائے گا۔

ریسٹورانٹ  کا کھانا

ہر کسی کا دل چاہتے ہے کہ وہ باہر جا کر ایک اچھے ریسٹورانٹ میں کھانا کھائیں لیکن لگتا ہے کہ اس سال آپ باہر جاکر کھانا کھانے سے گریز کریں گے کیونکہ رپورٹ کے مطابق اس سال ریسٹورانٹ میں کھانے کی قیمتوں میں 2 سے 3 فیصد اضافہ ہوجائے گا۔

کالج ٹیوشن فیس

اس میں تعجب کی کوئی بات نہیں کہ کالج فیس  پہلے کے مثبت زیادہ ہے کیونکہ کالج فیس کی قیمتوں میں ہر سال اضافہ دیکھا جاتا ہے۔ کالج بورڈ کے مطابق  امریکا میں  10 سال سے ٹیوشن فیس کی قیمتوں  میں 3.2 فیصد کا اضافہ دیکھا جاتا ہےاور اسی طرح اس سال پوری دنیا میں پڑھائی اور مہنگی ہوجائے گی۔

سنیما ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافہ

ریگل انٹرٹینمنٹ  گروپ نے اس سال اعلان کیا ہے کہ  وہ ٹھیئٹر کی قیمتوں میں اضافہ کریں گے جس کا مطلب  یہ ہوا کہ آپ  کو  فلم کی ٹکٹ مہنگی فراہم کی جائے گی۔

تیل

ورلڈ بینک کی پیشن گوئی  کے مطابق اس سال تیل ،کوئلےاور پٹرول کی قیمتوں میں زیادہ مانگ کی وجہ سے4 فیصد  اضافہ کیا  جائے گا۔

اسمارٹ فون

اس سال ہر چیز کی طرح ٹیکنالوجی کی مصنوعات میں بھی اضافہ دکھائی دے رہا ہے۔ 2016 میں لانچ  ہونے والاآئی فون7 کی قیمت 649 ڈالر تھی البتہ گزشتہ سال لانچ کیا جانے والا آئی فون 8 اور آئی فون ایکس کی قیمت 699اور 999 ڈالر تھی۔ اسی طرح سمسینگ گلیکسی نوٹ 8 فلحال 950 ڈالر کا مل رہا ہے جبکہ اس کا پچھلا موڈل 849 ڈالر کا تھا۔ اگر اسی طرح اسمارٹ فون میں بڑھتی ہوئی قیمت پائی گئی تو آنے والے وقتوں میں ایک عام انسان کیلئے اسمارٹ فون لینا مشکل ہوجائے گا۔

بشکریہ: ریڈر ڈائجسٹ

Read Comments