محبت کی باتیں اور کہانیاں تو آج کل بہت سنی جاتی ہے لیکن اس محبت کو یقینی بنانا ایک مشکل عمل ہے اور بات کی جائے پہلی نظر کی محبت کی تو اس پر یقین کرنا مشکل ہوتا ہے۔ البتہ بہت سے اسٹارز اور اہم شخصیات ایسے رہے ہیں جن کی زندگی میں ایسا ہوچکا ہے۔
آج ہم آپ کو معروف گلوکارہ شکیرا اور فرانس کے فٹ بال چمپئن جیرارڈ کی محبت کی داستان بتانے جارہے ہیں۔
دونوں اسٹارز ایک ساتھ 2010 کےفیفا ورلڈ کپ میں ہونے والے گانے 'وکاوکا' کی شوٹنگ کے دوران ملے تھے اور پہلی ہی ملاقات میں دونوں ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے،یہ جان کر بھی کے دونوں الگ الگ شعبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس وقت شکیرا ،جیرارڈ سے 10 سال بڑی تھیں اور یہ بات فٹبالر جانتے تھے اور انہیں پورا بھروسہ تھا کہ انہیں ان کی زندگی کا ساتھی مل گیا ہے۔
ٹورنامنٹ میں مصروف اسٹار اس مشکل سے دوچار تھے کہ وہ شکیرا کے ساتھ کیسے وقت گزارے اور اپنی دل کی بات ان تک کیسے پہنچائے البتہ انہیں یہ پتا تھا کہ شکیرا ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں اپنےگانے کی پرفارمنس دیں گی ۔ جیرارڈ نے خود سے عہد کیا کے وہ کسی بھی طرح فائنل میں پہنچ کر شکیرا کو متاثر کریں گے اور جس کے بعد وہ اپنے دل کی بات انہیں بتائیں گے۔
یہ سوچ رکھ کر وہ شکیرا کے پاس گئے اور انہیں کہا کہ 'میں یہ ورلڈ کپ جیت کر دکھاؤ گا تاکہ فائنل میں ایک دوسرے سے ہم مل سکے'
جیرارڈ دن رات محنت کرنے لگے اور اپنی تمام قوت لگا کر وہ ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچ گئے۔ اپنا وعدہ نبھاتے ہوئے انہوں نے صرف وہ ورلڈ کپ ہی نہیں بلکہ شکیرا کی محبت بھی جیت لی۔
دونوں اسٹارز نے شادی کی شکل میں 7 سال تک اپنی سچی محبت کا ثبوت دیا اور اب ان کی دو اولاد بھی ہیں۔
ان دونوں کی یہ کہانی اس بات کا ثبوت دیتی ہے کہ جب دو لوگ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں تو ان کے درمیان عمر زیادہ ہونا یا شعبے الگ ہونا معنی نہیں رکھتا۔