Aaj Logo

شائع 06 جنوری 2018 08:05am

انیل کپور کو قیدی کیوں بنایا گیا؟

انیل کپور ریس 3 میں سلمان خان کے ہمراہ کام کررہے ہیں، البتہ جمعہ کو ان کی فلم میں نیا لُک منظر عام پر آگیا جب  سیٹ پر موجود فوٹوگرافر نے ان کی تصاویر لیں۔

انیل کپور کی تصویر قیدی کے کپڑوں میں لی گئی،  جس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فلم میں کسی وجہ سے انہیں جیل جانا پڑے گا۔ ان تصاویر کی بعد اب مداح ریس کی تیسری فلم کو لے کر بےحد انتظار کررہے ہیں ۔

آپ کو بتاتے چلیں کے انیل کپور وہ ایک واحد اداکار ہیں جو ریس  فرنچائز کی تمام فلموں کا حصہ بنے ہیں اور پرانی رپورٹ کے مطابق یہ بتایا جارہا تھا کہ انیل اس بار سلمان خان کے والد کا کردار نبھائیں گے لیکن انیل نے افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ'کاش ایسا ہوتا لیکن یہ بات سچ نہیں، اور اداکاری کی بات کی جائیں امیتابھ  سر کے والد کا کردارہو رنویر سنگھ کے بھائی کا کردار بھی نبھانے کیلئے تیار ہوں'

فلم سے قبل ایک اور رپورٹ میں یہ بتایا گیا تھا کہ'اگر انیل اس فلم کا حصہ بنتے ہیں تو وہ ریس فرنچائز کے پہلے اداکار ہوں گے جو تینوں فلموں کا حصہ بنے، اس کے علاوہ انیل کپور کی ہدایت کار اور کوریو گرافر  ریمو ڈی سوذا کے ساتھ یہ پہلی فلم ہے'

انیل کپور اور سلمان خان کے علاوہ فلم میں جیکولین فرنندس اور بوبی دیول کو بھی اہم کردار میں دیکھا جائیں گا۔  فلم اس سال 2018 میں ریلیز کی جائے گی۔

بشکریہ: پنک ویلا

Read Comments