نیو آئیر کے روز ہر انسان اپنی دلچسپی مختلف طریقوں سے ظاہر کرتا ہے بلکل اسی طرح نوروے کے ایک نوجوان نے نئے سال کی زیادہ خوشی میں شراب پی بیٹھا اور نتیجے میں وہ2.4لاکھ روپے کا بل بنا بیٹھا ۔ جی ہاں! 2.4لاکھ کا یعنی 2ہزار 200 ڈولر۔
نوروے سے تعلق رکھنے والے اس شخص نے31 دسمبر کو نئی ہیون ڈسٹرکٹ کی پارٹی کے بعد ایک ٹیکسی مانگوائی تاکہ وہ 600 کلومیٹر دور اوسلو میں واقع اپنے گھر جاسکے۔
اس 6 گھنٹے کے راستےمیں تین ملک آتے تھے جن میں ڈین مارک ، سوئڈن اور آخر میں نوروے شامل تھا۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ شخص جیسے ہی اپنے گھر پہنچا اس نےپیسے دینے کے بجائیں سیدھا اپنے گھر کی طرف جانے کا فیصلہ کیا اور وہاں وہ اپنے بستر پر جا کر سو گیا جبکہ ٹیکسی ڈرائیور وہیں رکا رہا کیونکہ اس کی گاڑی کی بیٹری ختم ہوگئی تھی۔
اس حادثے کے بعد ڈرائیور نے اوسلو کی پولیس کو مدد کیلئے کال کیا جس کے بعد پولیس نے ڈرائیور کی گاڑی اٹھانے میں مدد کی۔
پولیس نے نشے کی حالات میں سونے والے شخص کو اٹھایا جس کے بعد شخص اپنی سواری کے پیسے دینے کیلئے راضی ہوگیا۔
بشکریہ: اسٹوری پک