Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سال کا سب سے چھوٹا دن اور لمبی ترین رات آگئی

دن اور رات کتنے گھنٹۓ کے ہوں گے؟
شائع 21 دسمبر 2024 05:52pm

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 22 دسمبر کو سال 2024 کا چھوٹا ترین دن اور دسمبر کی 23 تاریخ سب سے لمبی رات ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 22 دسمبر کو سورج سات بج کر چھ منٹ پر طلوع ہوگا اور پانچ بج کر 14 منٹ پر غروب ہوگا، جس کا کُل دورانیہ 10 گھنٹے آٹھ منٹ کا ہوگا۔

رات کا دورانیہ 13 گھنٹے 52 منٹ کا ہوگا۔

23 دسمبرسے دن کا دورانیہ بڑھنا اور رات کا دورانیہ کم ہونا شروع ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے 21 مارچ 2025 کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہوجائے گا۔

shortest day

Longest Night