’چھوڑیے گالی والی پیجئے چائے کی پیالی‘، بچی کے بار بار گالی دینے کا کہنے پر الیکسا کے دلچسپ جواب
بھارت سے تعلق رکھنے والی ایک بچی نے الیکسا کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے اسے گالی دینے کا کہا، جس پر الیکسا نے دلچسپ جواب دیا۔
ایمازون کی وائس آرٹسٹ الیکسا دنیا بھر میں مشہور ہے جومختلف سوالات کے جواب دینے کے لیے جانی جاتی ہے۔ دنیا کے لوگوں کی جانب سے لوگ الیکسا سے ہر طرح کی معللومات پوچھتےہیں لیکن ایک بچی نے الیکسا سے گالی دینے کی عجیب درخواست کی اورالیکسا نے بھی اس کا جواب دلچسپ انداز میں دیا۔
خاتون نے اپنی ناکام شادی کا سفر مہندی کے ذریعے بیان کردیا
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں بچی نے الیکسا سے تین بار گالی دینے کی درخواست کی۔ ویڈیو میں دیکھ جاسکتا ہے کہ جب بچی نے گالی دینے ہر پہلا سوال کیا تو الیکسا نے جواب دیا، ”گالی، توبہ توبہ!“ جس پر بچی ہنس پڑی۔ دوبارہ اصرار کرنے پر الیکسا نے کہا، ”نہیں، میں اس معاملے میں بہت کلچرڈ ہوں۔“ تیسرے بار پوچھنے پر الیکسا نے مزید کہا، ”گالی دینے کے بعد مجھے معافی مانگنی پڑے گی۔“
صرف یہی نہیں، بلکہ الیکسا نے بات کا موضوع بدلتے ہوئے کہا، ”اس بات کو چھوڑو، چائے کا کپ پیتے ہیں!“
یہ ویڈیو بچی کی والدہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے، جو لوگوں کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔