Aaj News

جمعہ, نومبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Awwal 1446  

بشریٰ بی بی اور گنڈا دامن کوہ سے کیسے نکل گئے، پولیس افسران کی سرزنش

دامن کوہ پرتعینات ایس پی یو کی نفری کوطلب کرلیا گیا
شائع 29 نومبر 2024 02:04pm

بشری بی بی اورعلی امین گنڈاپورکے ڈی چوک سے واپس نکل جانے کے معاملے پر ایس پی یو کے افسران کی سرزنش بھی کی گئی ہے۔

دامن کوہ پرتعینات ایس پی یو کی نفری کوطلب کرلیا گیا۔ اسلام آباد پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔

اس ضمن میں ڈی آئی جی آپریشنز نے دامن کوہ پرتعینات ایس پی یو کی نفری کوطلب کرلیا۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ بشریٰ بی بی اورگنڈا پورکیسے دامن کوہ کے راستے خیبرپختونخوا گئے؟

ذرائع کے مطابق ایس پی یو کے افسران کی سرزنش بھی کی گئی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد سے بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور منگل کی شب مانسہرہ پہنچے تھے۔

تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے کنٹینر سےاتر کر اسلام آباد چھوڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

پاکستان