Aaj News

جمعہ, نومبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Awwal 1446  

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف فرد جرم کی کارروائی پھر موخر

عدالت نے آج ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کیا تھا
شائع 29 نومبر 2024 10:03am

پانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر ہو گئی۔

سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی، عدالت نے آج ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کیا تھا۔

پاکستان