Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب مجھے دے دیں کچھ بھی نہیں ہوگا، سردار سلیم حیدر

موجودہ حکومت کو چاہیے پی ٹی آئی سے مسئلہ سیاسی طورپر حل کرے ، گورنر پنجاب
شائع 24 نومبر 2024 12:02am

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے احتجاج کا اعلان کرتے ہیں ، حکومت فورا کنٹینر لگا دیتی ہے، پنجاب کی پی ٹی آئی قیادت میں سے کوئی بھی احتجاج میں شریک نہیں ہوتا ہے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرنے لاہورمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب مجھے دے دیں کچھ بھی نہیں ہوگا، سڑکیں بند کروں گا نہ ہی کنٹینر لگائوں گا۔

موٹر وے پر گورنر پنجاب کی گاڑی کو حادثہ

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو چاہیے کہ وہ مسئلے کو سیاسی طورپرحل کرے، تمام موٹروے اورسڑکیں کھول دیں۔

governor punjab

Punjab Government