Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی احتجاج سے معیشت کو اربوں کا نقصان ، جاوید لطیف اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

وفاقی حکومت حکمت عملی نہیں بنا سکی، پاکستان کے ساتھ ظلم کا مداوا کون کرے گا ؟
اپ ڈیٹ 23 نومبر 2024 11:48pm

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئررہنما جاوید لطیف اپنی ہی حکومت پربرس پڑے، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلئے 2 سے ڈھائی ارب روپے خرچ ہوں گے، پاکستان کی معیشت کو اربوں کا نقصان ہوگا۔

مسلم لیگ ن کے سینئررہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران بھی ملکی معیشت کو اربوں کا نقصان ہوگا، یہ لوگ 8 ماہ سے 8 کالیں دے چکے ہیں۔

جاوید لطیف نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت احتجاج کے حوالے سے کوئی حکمت عملی نہیں بناسکی، پاکستان کے ساتھ ہونے والے اس ظلم کو کون مداوا کرے گا ؟

federal government

Javed Latif

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)