Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

اسلام آباد میں فوج تعینات، مختلف علاقے میں گشت شروع

آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات دیئےگئے، ذرائع
شائع 04 اکتوبر 2024 11:18pm

پاک فوج کے دستوں نے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

وفاقی حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس کے موقع پر اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد فوجی دستوں نے اسلام آباد میں سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات دیئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے دستوں کی اسلام آباد اور گرد و نواح میں تعیناتی کا عمل مکمل ہو چکا ہے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج کا علاقے بھر میں گشت شروع کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس کے موقع پر اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ایس سی او سربراہ اجلاس کے موقع پر فوج وفاقی درالحکومت میں سیکیورٹی کی مکمل ذمہ داری سنبھالے گی۔ فوجی دستے اسلام آباد میں 17 اکتوبر تک تعینات رہیں گے۔

وفاقی دارالحکومت میں فوج کی تعیناتی کے دوران پولیس اور دیگر تمام متعلقہ ادارے اس کی معاونت کریں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔جس کی سیکیورٹی ڈیوٹی 5 تا 17 اکتوبر فوج کے سپرد کی گئی ہے، اس اہم اجلاس میں کئی ممالک کے سربراہان اور نمائندے شرکت کریں گے۔

SCO SUMMIT

NOTIFICATION ISSUED

UPTO OCTOBER 17

POLICE TO COOPERATE

ARMY DEPLOYED