Aaj News

ہفتہ, ستمبر 28, 2024  
23 Rabi ul Awal 1446  

ہیری پوٹر سیریز کی معروف اداکارہ ڈیم میگی اسمتھ چل بسیں

پروفیسر مکگارگل کے کردار میں مقبول ہوئیں، 1969 میں آسکر ایوارڈ جیتا تھا۔
اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2024 01:17am

ہیری پوٹر سریز میں جلوہ گر ہونے والی آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ ڈیم میگی اسمتھ 89 سال کی عمر میں چل بسیں۔ ہیری پوٹر میں انہوں نے پروفیسر مکگوناگل کا کردار ادا کیا تھا جسے فلموں کے شائقین نے بہت پسند کیا تھا۔

ڈیم میگی اسمتھ کو 1969 کی فلم ”دی پرائم آف ژاں بروڈی“ میں شاندار پرفارمنس پر آسکر ایوارڈ دیا گیا تھا۔ اکیسویں صدی میں انہوں نے ”ڈاؤنٹن ایبے“ میں کاؤنٹیس آف گرینتھم اور پھر ہیری پوٹر میں پروفیسر منروا مکگوناگل کی حیثیت سے نئے مداح پائے۔

ڈیم میگی اسمتھ کے بیٹوں کرس لارکِن اور ٹوبی اسٹیفنز نے ایک بیان میں بتایا کہ ان کی والدہ کا انتقال جمعہ کو لندن کے ایک اسپتال میں ہوا۔

انتہائی باصلاحیت اور کامیاب اداکارہ کی حیثیت سے ڈیم میگی اسمتھ بڑھاپے میں بھی خاصی مصروف رہیں اور اُن کے پرستار اُن کے فن کو سراہنے کے لیے ہمیشہ تیار رہے۔

DAME MAGGIE SMITH

HARRY POTTER SERIES

PROFESSOR MCGARGALL

OSCAR AWARD WINNER