گورنر سندھ کی جانب سے اونٹ، بکروں اور بچھڑوں کی قربانی، قوم کو عید کی مبارکباد
کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے اونٹ، بکرے اور بچھڑے قربان کیے جائیں گے۔
آج نمازِ عید کے لیے گورنر ہاؤس کو عوام کے لیے بھی کھول دیا گیا تھا۔
نماز عید کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ پاک اس قربانی کے ساتھ یہ توفیق دے کہ ہم ہر وہ قربانی دے سکیں جس سے ملک میں خوشحالی آسکے، قوم کو مبارکباد کہ اسلامی ممالک کے تعاون سے ملک میں خوشحالی آنے والی ہے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ قوم کو متحد ہو کر دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے، اسلامی ممالک کے دوستوں کو دعوت ہے اپنے ممالک سے انوسیٹر کو لائیں، ترقی کے سفر میں ہمیں اسلامی ممالک کے دوستوں کا ساتھ ہمیشہ یاد رہے گا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ فوج کے شہداء، اسٹریٹ کرائم میں مارے گئے افراد، ایم کیو ایم پاکستان کے شہداء اور دیگر جماعتوں کے شہداء کی فیملیز سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں سیاست سے بڑھ کر ملکی معیشت کو دیکھنا ہے، سانگھڑ میں پیش آئے افسوسناک واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حضرت صالح کی قوم میں ایک اونٹ پر ظلم کرنے پر خدا نے پوری قوم پر عذاب نازل کیا تھا۔
Comments are closed on this story.