Aaj News

پیر, دسمبر 30, 2024  
27 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا انیل کپور بگ باس کے نئے میزبان ہوں گے

بگ با س کا نیا سیزن جون میں شروع ہونے جا رہا ہے
شائع 23 مئ 2024 12:13pm

ایک نجی ویب سائٹ نے بدھ کے روز بگ باس OTT 3 کا ٹیزر ایک بڑے اشارے کے ساتھ ڈراپ کیا کہ شو کے میزبان کے طور پر سلمان خان کی جگہ انیل کپور لے رہے ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے اس ٹیزر میں بتایا گیا کہ بگ باس جون میں اسٹریمنگ شروع ہو جائے گا۔

ارشد وارثی سے بگ باس کی میزبانی کیوں لی گئی، اداکار نے بتادیا

یہ شو مئی میں شروع ہونا تھا، تاہم نامعلوم وجوہات کی بناء پر اسے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

جب پرومو کا اختتام انیل کپور کے معروف اسٹائل اور لفظ “جھکاس سے کیا گیا، تو مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کیں کہ شاید انیل کپور سلمان خان کی جگہ شو کی میزبانی کریں گے ۔ پرومو کے اختتام پر اسٹائل لیتے ہوئے کہاگیاکہ، ”یہ سیزن ہوگا خاص، ہوگا جھکاس۔“

یاد رہے کہ انیل کپور لفظ جھکاس کو کئی جگہوں پر استعمال کرتے رہے ہیں۔

شائقین کا خیال ہےکہ میکرز نے دراصل اس لفظ کے استعمال کرتے ہوئےشو کے میزبان کے طور پر سلمان خان کی جگہ انیل کپور کو لیے جانے کا اشارہ دیا ہے۔

اس سے قبل، رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ سلمان خان ہو سکتا ہے تاریخ کے مسائل کی وجہ سے ریئلٹی شو کی میزبانی نہ کرسکیں۔

شو کی میزبانی کے لیے دیگر اداکاروں میں انیل کپور کے علاوہ فلمساز کرن جوہر اور سنجے دت کا نام بھی زیر غور تھا۔

تاہم، اس نئے ٹیزر نے قیاس آرائیوں کو تیز کر دیا ہے کہ انیل کپور اس سیزن کی میزبانی کے لیے فائنل کئے جا رہے ہیں۔

Celebrities

lifestyle

show bizz

Bollywood Actors