آج نیوز کی خبر پر پولیس کا ایکشن: 13 سالہ لڑکی کا بزرگ سے نکاح کرانے والے تمام افراد گرفتار
لڑکی چھٹی جماعت کی طالبہ ہے اور اس نے نکاح سے انکار کردیا تھا، پولیس
سوات میں تیرہ سالہ بچی کے نکاح سے متعلق آج نیوز کی خبر پر پولیس حرکت میں آگئی۔ ایس ایچ او روشن علی نے بتایا کہ پولیس نے 70 سالہ حنیفہ، اس کے والد، نکاح خواں اور گواہوں کو بھی حراست میں لے لیا۔
بچی کو میڈیکل رپورٹ کی تیاری کے لیے اسپتال بھیجا جارہا ہے۔ ایس ایچ او روشن علی کے مطابق تمام قانونی تقاضے پورے کیے جارہے ہیں۔ اس کے بعد کارروائی کی جائے گی۔ اس واقعے میں ملوث تمام افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ جس بچی کا نکاح کرایا گیا وہ چھٹی جماعت کی طالبہ ہے۔ بچی نے نکاح سے انکار کردیا تھا۔
Swat
MINOR's NIKAAH
MANY HELD
MINOR TO BE SENT FOR MEDICAL
مقبول ترین
Comments are closed on this story.