Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

محتاط رہیں، مہندی فائدے کے ساتھ نقصان بھی دے سکتی ہے

درست استعمال کے لیے چند آسان تجاویز پر ضرور عمل کریں
شائع 02 اپريل 2024 10:13am

مہندی ،جیسےعام طور پر حنا بھی کہا جاتا ہے ، صدیوں سے قدرتی ہیئر ڈائی اور کنڈیشنر کے طور پر استعمال ہوتی ہے ۔یہ بالوں کو سرخی مائل بھورا رنگ دیتی ہے اور کنڈیشنر کے فوائد بھی مہیا کرتی ہے ۔

بہرحال ہر ہیئر ٹریٹمنٹ کی طرح، مہندی کا استعمال بھی قوی سائیڈ افیکٹ رکھتا ہے ، خصوصا اگر اسے درست استعمال نہ کیا جائے یا کوئی الر جی ہو ۔

ان خطرات سے آگاہی اور مناسب ہدایات پرعمل کر کے مہندی کے بھرپور فوائد حاصل کرتے ہوئے کسی قوی سائیڈ افیکٹ سے بھی محفوظ رہ سکتا ہے ۔

الرجی ری ایکشن

مہندی لگانے سے الرجی ہو سکتی ہے ۔ الرجی انفیکشن کی نشانیوں میں جلن ، سرخی، سوجن، یا جلد کی کھال پر دھبے ہوجانا ہ ۔

کسی الرجی ری ایکشن کے خطرے سے بچنے کے لیے بہتر ہے کہ پورے سر پر مہندی لگانے سے پہلے جلد کے تھوڑے حصے پر مہندی لگا کر ٹیسٹ کر لیا جائے کہ آیا کوئی ری ایکشن تو نہیں ہورہا ۔

خشک اور بے رونق بال

مہندی کے اندر خشک کر دینی والی خصوصیات پائی جاتی ہیں ، جوکہ بالوں کو خشک اور بے رونق کر سکتی ہے ، خصوصا اگراسے اکثر استعمال کیا جائے ،یا پھر دیر تک سر پر رہنے دیا جائے ۔

اس مسئلے سے بچنے کے لیے آپ کو چاہئے کہ مہندی کو کسی کنڈیشنر یاتیل کے ساتھ استعمال کیا جائے تاکہ بالوں کو موئسچر اور غذائیت مہیا ہو سکے ۔

بالوں کا رنگ بدلنا

ایک اور مہندی کا سائیڈ افیکٹ بالوں کے رنگ کو بدل دینا ہے ۔مہندی کے فائنل کلر کا انحصار ،مہندی پاوڈر کی کوالٹی ،اس کے لگانے کا دورانیہ ،اور بالوں کے قدرتی رنگ پر ہے ۔

اگر مہندی کو بار بار لگایا جائے تو نتیجے کے طور پر بہت ہی گہرا رنگ ملے گا ،جس کی شاید آپ کو ضرورت نہیں ہو اور وہ دیکھنے میں بھی برا محسوس ہو ۔

جلن کا احساس

بعض افراد کو مہندی لگانے کے بعد بے آرامی یا جلن کی شکایت ہو سکتی ہے ۔اور اسکی ایک شکل ،جلن ایچگ ،یا کھال پر سرخی کا ہونا ہے ۔

کھال پر جلن ایک الرجی ری ایکشن کا سبب ہو سکتا ہے ،اگر اسے زیادہ دیر تک سر پر لگارہنے دیا جائے ۔اس لئے بہتر ہے کہ پیکنگ پر درج ہداہات پر عمل کیا جائے۔

زیادہ دیر لگارہنے دینے سے گریز کیا جائے ۔اور لگانے کے بعد اسے پوری طرح سر سے دھونے کو یقینی بنایا جائے ۔

بالوں کی ساخت میں تبدیلی

مہندی لگانے کے کچھ عرصے کے بعد ہو سکتا ہے کہ بالوں کی ساخت میں تبدیلی آجائے ۔گرچہ مہندی ،کنڈیشننگ کی خصوصیات کے طور پر مشہور ہے ،مگر اس کے مسلسل استعمال سے بال رف ہو سکتے ہیں ۔

اس سے بچنے کے لیے مہندی کی ٹریٹمنٹ کو کنڈیشننگ اور موئسچرائزنگ روٹین کے ساتھ بیلنس کیا جا ئے ۔

Women

lifestyle

Hair Care

beauty