Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

مینگورہ شہر اور گردونواح میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے
شائع 06 فروری 2024 09:08pm

خیبرپختونخوا میں مینگورہ شہر اور گردونواح میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

مینگورہ شہر اور گردو نواح میں آج دوسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

یاد رہے کہ چند گھنٹے قبل بھی مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایا تھا کہ زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 213 کلو میٹر تھی اور مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

ابتدائی طور پر صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بتایا تھا کہ زلزلے سے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

خیبر پختونخوا

earthquake

KPK

Swat

mengora