Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

سوات میں نوجوان آزاد امیدوار کی انتخابی مہم جاری

نوجوانوں کے تعلیم کے مسائل حل کریں گے، سعد خان
شائع 29 جنوری 2024 09:03pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

ملک میں سیاسی جماعتیں اور آزاد امیدواروں کی جانب سے عام انتخابات کیلئے انتخامی مہم چلائی جارہی ہے۔ سوات میں نوجوان آزاد امیدوار سعد خان بھی میدان میں ہیں اور اپنی بھرپور مہم چلا رہے ہیں۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 6 میں سوات کے کم عمر ترین تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ آزاداُمیدوار 26 سالہ سعدخان بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

سوات میں الیکشن کی گہماگہمی میں تیزی آگئی ہے۔ تحریک انصاف سے وابستہ 26سالہ سعد خان نے سوات یونی ورسٹی سے بائیو ٹیکنالوجی میں ماسٹر کیا ہے۔

سعد خان گلی گلی کوچہ کوچہ پھر کر اپنی انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔

نوجوان امیدوار سعد خان کا کہنا ہے کہ نظام کو تبدیل کرنے کے لئے عوام مجھے ووٹ دیں۔

 آزاد امیدوار سعد خان انتخابی مہم کے دوران ایک دکاندار سے ملاقات کررہے ہیں۔ تصویر بذریعہ مصنف
آزاد امیدوار سعد خان انتخابی مہم کے دوران ایک دکاندار سے ملاقات کررہے ہیں۔ تصویر بذریعہ مصنف

سعد خان نے کہا کہ اسمبلی میں آنے کے بعد لوگوں کو نیاپاکستان بنتا نظر آئے گا اور نوجوانوں کے تعلیم کے مسائل حل کریں گے۔

واضح رہے کہ سعد خان یوتھ آف سوات کے صدر بھی ہیں، جو علاقے میں نوجوانوں کی بھلائی کے لیے سرگرمِ عمل ہیں۔

 پی کے 6 سوات کے آزاد امیدوار سعد خان حلقے کے عوام سے ملاقات کررہے ہیں۔ تصویر بذریعہ مصنف
پی کے 6 سوات کے آزاد امیدوار سعد خان حلقے کے عوام سے ملاقات کررہے ہیں۔ تصویر بذریعہ مصنف

سعد خان کی انتخابی مہم کے دوران حلقے کے نوجوانوں نے بھی ان کو ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

سوات کے کچھ شہریوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں حلقے سے منتخب ہونے والے نمائندوں نے کچھ نہیں کیا۔

عوام کا کہنا ہے کہ ہم تبدیلی کیلئے سعد خان کو ووٹ دیں گے، اور ہماری خواہش ہے کہ سعد خان کامیاب ہوکر علاقے کے تعلیم اور دیگر مسائل کو حل کریں۔

حلقے کے کچھ نوجوانوں نے متفقہ طور پر سعد خان کو اپنا امیدوار چنا ہے۔ سعد خان بھی اپنی جیت کیلئے پر امید ہیں۔

pti

Swat

Pakistan Politics

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024