Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

پاک بحریہ کی جنگی مشق سی اسپارک کاآغاز

سی اسپارک آرمی اورایئرفورس کے جوان بھی آپریشنزکاحصہ ہوں گے
شائع 25 جنوری 2024 05:26pm

پاک بحریہ کی مشق سی اسپارک 2024 کی افتتاحی تقریب کا کراچی میں انعقادہوا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نویداشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں موجودحاضرین کومشق کے اغراض ومقاصد اور حکمت عملی پربریفنگ دی گئی۔

سی اسپارک مشق کامقصدپاک بحریہ کی جنگی حکمت عملی کاتنقیدی جائزہ لیناہے۔

مشق میں پاک بحریہ کے تمام کامبیٹ ایسٹس کے ساتھ ساتھ پی ایم ایس اے،اسپیشل فورسزاورپاک میرینزبھی شامل ہوں گے۔

مشق سی اسپارک 2024 میں پاک بحریہ کے ساتھ پاک آرمی اورپاکستان ایئرفورس کے اہلکاراوراثاثے جوائنٹ آپریشنزمیں حصہ لیں گے۔

یہ مشق خطے میں امن وسلامتی کوبرقراررکھنے کے پاکستان کےعزم کومزیدتقویت فراہم کرے گی۔

افتتاحی تقریب میں وفاقی وزارتوں بشمول دفاع،خارجہ، قانون اورنیشنل سیکیورٹی ڈویژن کے نمائندگان کےعلاوہ مسلح افواج کے افسران کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔

ISPR

Exercise Sea Spark