پاکستان اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں منفی رجحان، 63 ہزار کی سطح برقرارنہ رک سکی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے، کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس سے زائد کمی ہوگئی۔ 63 ہزار کی سطح بھی برقرار نہ رہ سکی۔
جمعرات کو بھی مندی کا رجحان جاری رہنے کے باعث کاروبار کے ابتدائی سیشن میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈکیے جانے کے بعد 100 انڈیکس 62 ہزار 500 پوائنٹس تک گر گیا۔
بدھ کو اختتامی سیشن میں انڈیکس 100 پوائنٹس سے زائد گر کر 63 ہزار 567 پوائنٹس پر آگیا تھا۔
سرکاری دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ میکرو اکنامک محاذ پر حکومت کی کوششوں کے باوجود پاکستان کا گردشی قرضہ 5.73 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا ہے۔
قرضوں میں یہ اضافہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سےمعاملے پر زور دیے جانے پرہوا۔
5.73 ٹریلین روپے میں سے بجلی کا شعبہ 2.7 ٹریلین روپے جبکہ گیس کمپنیاں باقی 3 ارب روپے کی ذمہ دار ہیں۔
Comments are closed on this story.