Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ کا چوتھا بڑا شہر میرپور خاص لوڈشیڈنگ فری قرار

شہر کو لوڈشیڈنگ سے بچانے کے لئے مزید ٹرانسفارمرز کی تنصیب کی جائے گی، حیسکو چیف
شائع 25 دسمبر 2023 05:49pm

میرپور خاص کو لوڈشیڈنگ فری قرار دے دیا گیا ہے اور حیسکو چیف نے کہا ہے کہ شہر کو لوڈشیڈنگ سے بچانے کے لئے مزید ٹرانسفارمرز کی تنصیب کی جائے گی۔

نگراں وزیر اعلی سندھ مقبول باقر نے ایس ای آفس میرپور خاص میں منعقدہ تقریب میں وڈیو لنک کے ذریعے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم کے یوم پیدائش پر شہر کو لوڈشیڈنگ فری کی سہولت فراہم کی جارہی ہے، جس سے عوامی مسائل میں کمی آئے گی۔

وزیر توانائی وڈیو لنک کے زریعے تقریب میں شریک رہے، اس موقع پر حیسکو چیف بشیر احمد کا کہنا تھا کہ دو ماہ سے جاری سیکیورنگ حیسکو ملازمین کی جدوجہد اور عوام کے تعاون کا یہ ثمر ہے، جس کے باعث لائن لاسسز گھٹ کر صرف 6 فیصد رہ گئے ہیں، جن پر جلد قابو پالیا جائے گا۔

حیسکو چیف کا کہنا تھا کہ مستقبل میں شہر کو لوڈشیڈنگ سے بچانے کے لئے مزید ٹرانسفارمرز کی تنصیب کی جائے گی، ایمرجنسی کی صورت میں ٹرالی ٹرانسفارمرز مہیا کئے جائیں گے، جب کہ صارفین لی سہولت کے لئے ون ونڈو سینٹر قائم کیا گیا ہے۔