دبئی میں 80 فیصد تک لُوٹ سیل لگ گئی، سستا آئی فون 15 خریدیں، ٹیسلا کار بھی جیتیں
متحدہ عرب امارات میں قیمتوں میں 80 فیصد تک کٹوتی کردی ہے۔ خریداروں کو آئی فون 15، 3500 درہم کے ڈسکاؤنٹ کے ساتھ اور 250 گرام سونا جینے کے بھی مواقع ملیں گے۔
خلیج ٹائمز نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ دبئی شاپنگ فیسٹیول کے دوران خریداری پر ٹیسلا کار بھی جیتی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ بہت سی چیزوں پر غیر معمولی ڈسکاؤ نٹ کے علاوہ انعامات دیے جائیں گے۔
سال کے آخر کی سیلزکے لیے غیر معمولی ڈسکاؤنٹ الیکٹرانک اشیا، ایپرل، کتابوں، کھلونوں اور دوسری بہت سی چیزوں پر دیا جائے گا۔
نون ڈاٹ کام، شراف ڈی جی، جمبو، شین، ایروز، الصفیر، ای سٹی اور دوسرے بہت سے آن لائن اور نان آن لائن ادارے اس ڈسکائونٹ بازار کی رونق بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
ہر مالی حٰثیت کے خریدار کے لیے پرکشش آفرز سامنے آئی ہیں۔ شراف دی جی نے الیکٹرانک آئٹمز پر بائے بیک اور ساڑھے تین ہزار درہم تک کی بچت کا اعلان کیا ہے۔ پرانے سیل فونز اور لیپ ٹاپ کمپیوٹرز کے عوض بھی کم قیمت پر متبادل آئٹم فراہم کرنے کی آفرز کی جارہی ہیں۔ لوگ ٹی وی، گھریلو آلات، آڈیو اور دیگر متعلقہ اشیا پرکشش ڈسکاؤنٹ پر خرید سکیں گے۔
خریداروں کو مائیکروسوفٹ سرفیس ڈیوائسز اور لیپ ٹاپ کمپیوٹرز پر بھی تبادلے کی اچھی آفرز ملیں گی۔ ہوم تھئیٹرز بھی 50 فیصد تک ڈسکائونٹ پر دستیاب ہوں گے۔ اسمارٹ فون بھی اتنی ہی رعایت پر ملیں گے۔ نون ڈاٹ کام نے بھی 3 جنوری تک تمام اشیا پر 80 فیصد ڈسکائونٹ کا اعلان کیا ہے۔
ملبوسات، کاسمیٹکس، بیوٹی مٹیریل اور فیشن کی دوسری بہت سی اشیا بھی شاپنگ فیسٹیول کے دوران غیر معمولی رعایت پر دستیاب ہوں گی۔ نون ڈاٹ کام کی فوڈ کیٹیگری کے تحت یو اے ای میں رہنے والے پانچ ہزار سے زائد ریسٹورنٹس میں 50 فیصد تک رعایت حاصل کرسکیں گے جبکہ شوارما اور برگر جیسے آئٹم کی ابتدائی قیمت 5 درہم تک ہوگی۔
الصفیر نے خواتین اور مردوں کے لیے اپنے ہر فیشن آئٹم پر 50 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا ہے۔ یہ پیشکش یکم جنوری یا اسٹاک کےختم ہونے تک ہے۔
ای سٹی نے بھی اسمارٹ فون، لیپ ٹاپ، گھریلو آلات، وی وی اور دیگر آئٹمز پر 70 فیصد تک ڈسکاؤنٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
المایا اور دیگر بڑے اداروں نے کتابوں، کھلونوں اور دیگر آئٹمز پر 60 تا 80 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔
ہر سال موسمِ سرما میں دبئی کے مشہورِ زمانہ شاپنگ فیسٹیول میں خریداری کرنے اور ماحول سے لطف اندوز ہونے کے لیے دنیا بھر سے لوگ آتے ہیں۔ یہ شاپنگ فیسٹیول اب یو اے ای کی ایک نمایاں شناخت میں تبدیل ہوچکا ہے۔
Comments are closed on this story.