پنجاب میں تین ترقیاتی اسکیموں کیلئے17 ارب سے زائد کے فنڈز منظور
فنڈز کی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں دی گئی
پنجاب میں روڈز اور لوکل گورنمنٹ سیکٹرز کی تین ترقیاتی اسکیموں کے لئے 17 ارب سے زائد فنڈز منظور کرلئے گئے۔
صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ افتخار علی سہو کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں تین ترقیاتی سکیموں کیلئے 17ارب روپے سے زائد فنڈز منظور کئے گئے۔
بینظیر چوک تا لاہور، سیالکوٹ موٹر وے کی دو رویہ تعمیر کیلئے 9 ارب 29 کروڑ 21 لاکھ روپے منظور کئے گئے۔
منڈی بہاؤالدین تا سرائے عالمگیر روڈ کی تعمیر کیلئے 6 ارب 74 کروڑ 11 لاکھ منظور کئے گئے۔ پی ایم یو کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ایک ارب 77کروڑ 85لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔
lahore
punjab
مقبول ترین
Comments are closed on this story.