Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں بین الاقوامی کتب میلہ سج گیا

میلے میں کتابوں کے قارئین اور ادب سے محبت کرنے والوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے
اپ ڈیٹ 14 دسمبر 2023 12:24pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

کراچی میں 18ویں انٹرنیشنل بک فیئر کا آغاز آج سے ایکسپو سینٹر ہال میں ہورہا ہے۔

بُک فیئر کا انعقاد پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن نے نیشنل بک فاؤنڈیشن اور ایونٹ اینڈ کانفرنس انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ کے تعاون سے کیا ہے۔

ہر سال کی طرح اس بار بھی کتابوں کے اس بین القوامی میلے میں قارئین اور ادب سے محبت کرنے والوں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔

کراچی انٹرنیشنل بک فیئر 2005 میں اپنے آغاز کے بعد سے اب تک پاکستان کا سب سے بڑا کنزیومر/ٹریڈ فیئر ہونے کا اعزاز حاصل کر چکا ہے۔

یہ ایونٹ پبلشنگ اور ڈسٹری بیوشن ہاؤسز، مقامی/بین الاقوامی پبلشرز، بک سیلرز، لائبریرین اور ادارہ جاتی صارفین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتا ہے۔

KARACHI BOOK EXPO

KARACHI BOOK FAIR