Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

پشاور: سکھ کمیونٹی کا کینیڈا میں 2 سکھوں کے قتل کیخلاف احتجاج

مظاہرین کا اقوام متحدہ سے ہردیپ سنگھ کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ
شائع 21 ستمبر 2023 02:41pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

پشاورمیں سکھ کمیونٹی کی جانب سے کینیڈا میں قتل ہونے والے دوسکھوں کی پُر اسرار موت اور بھارت کے ملوث ہونے کے حوالے سے احتجاج کیا۔

سکھ کمیونٹی نے گوردوارہ بھائی جوگا سنگھ کے سامنے کیا مظاہرہ کیا، جس میں بھارت کے خلاف نعرے بازی کی اور مودی حکومت کو ہردیپ سنگھ کے قتل کا ذمہ دار قراردیا ۔

مظاہرین نے اقوام متحدہ سے ہردیپ سنگھ کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا، جبکہ سکھ رہنما صاحب سنگھ نے کہا کہ یہ بھارت کا ملوث ہونے کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔

سکھ رہنما صاحب سنگھ نے کہا کہ کینیڈین حکومت کا اقدام قابل تحسین ہے اور دیگرممالک کو اسے سپورٹ کرنا چاہیے، کینیڈا حکومت کےعمل نے بھارت کاگھناؤ ناچہرہ بے نقاب کردیا۔

پاکستان

peshawar