’جیل میں پرویز الہیٰ کی روشنی اور ہوا بند کردی گئی‘
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کے وکیل سردار عبدالرازق کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کو جیل میں سہولتیں دینے کے بجائےسختیاں کی جارہی ہیں۔
چوہدری پرویز الہٰی سے ان کے وکیل نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، پرویز الہٰی نے وکیل کو جیل میں ہونے والے سلوک سے آگاہ کیا۔
مزید پڑھیں
وفاقی کابینہ ذیلی کمیٹی اجلاس، فرح گوگی اور شوہر سمیت 17 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش
چیئرمین پی ٹی آئی کو کسی اور کیس میں گرفتار نہ کرنے کی درخواست مسترد
وکیل سردار عبدالرازق نے ملاقات کے بعد بتایا کہ پرویز الہیٰ کے سیل کے آگے دیوار بنا کر روشنی اور ہوا بند کردی گئی ہے، انہیں گرمی اور حبس میں رکھ کر پریشان کیا جاتا ہے۔
سردارعبدالرازق نے بتایا کہ پرویز الہیٰ کو واک کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی۔
انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔
Comments are closed on this story.