کوئٹہ ایران آر سی ڈی شاہراہ کئی گھنٹے بعد بحال
کوئٹہ ایران آر سی ڈی شاہراہ کو کئی گھنٹے بعد ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا۔
کمانڈر ایف سی 102 کرنل عزیر عارف ، نوشکی انتظامیہ این ایچ اے اور پولیس کی کاوشوں کے بعد تفتان نوشکی روڑ بحال کر دیا گیا
ضلعی انتظامیہ , پولیس اور آین ایچ اے کی کوششوں سے پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ سے ٹرالر کو نصف شب سے پہلے ہٹا دیا گیا جس کے بعد ٹریفک کو آہستہ آہستہ چھوڑ جارہا تھا۔
سلطان پاس پر مال بردار ٹریلر الٹنے سے سڑک بند ہوگئی تھی۔
شاہراہ بند ہونے سے سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں، جس سے ڈرائیورز کو شدید مشکلات کا رہا۔
یاد رہے کہ کوئٹہ ایران آر سی ڈی شاہراہ پر سلطان پاس پر ٹریلر الٹ گیا تھا، جس سے شاہراہ بند ہوگئی تھی اور شاہراہ کے دونوں جانب گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
اہم سڑک بحال نہ ہونے سے ایک طرف شہری ٹریفک میں پھنس گئے جبکہ دوسری طرف مال بردار ٹرک اور ٹریلر بھی ٹریفک میں پھنس جانے کی وجہ سے مقررہ وقت پر مال پہنچانے سے قاصر رہے۔
ڈرائیورز کا کہنا تھا کہ سڑک جلد سے جلد بحال کی جائے، ضلعی انتظامیہ اور نیشنل ہائی وے حکام غائب ہیں۔
Comments are closed on this story.