کوئٹہ پشین اسٹاپ پر نامعلوم افراد کی سرکاری گاڑی پر فائرنگ، 2 لیویز اہلکار جاں بحق
پشین اسٹاپ پر ویگو گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
کوئٹہ میں پشین اسٹاپ پر ویگو گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا، جب کہ دوسرے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم وہ بھی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق ویگو گاڑی میں اسرار ترین کے بھتیجے اور دکی کی قبائلی شخصیت شہزاد ترین سوار تھے، جب کہ جاں بحق ہونے والے شہزاد ترین کے گارڈز تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں لیویز اہلکار محمد یوسف اور ڈرائیور ضیاء الدین شامل ہیں۔
فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو محاصرے میں لے کر موقع سے شواہد اکٹھے کرلئے، تھانہ سول لائن کی پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔
Comments are closed on this story.