ملک میں سونے کے دام مزید بڑھ گئے
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 17 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 257 روپے اضافے سے 1 لاکھ 86 ہزار 385 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا تین ڈالر کمی سے 2005 کی سطح پر آگیا ہے۔
karachi gold rates
Gold rates Pakistan
Today Gold Prices
مقبول ترین
Comments are closed on this story.