سندھ ہائیکورٹ کا وفاقی حکومت کولاپتہ افراد کے معاملے کا جائزہ لینے کی ہدایت
سیکرٹری داخلہ سے ملک بھر میں قائم حراستی مراکزکی فہرست طلب
سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو لاپتہ افراد کے معاملے کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی ہے۔
لاپتہ افراد کی بازیابی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے سیکرٹری داخلہ سے ملک بھر میں قائم حراستی مراکز کی فہرست طلب کرلی ہے اور کہا کہ شہری طویل عرصے سے لاپتہ ہیں ان کی بازیابی کے اقدام اٹھائے جائیں۔
مزید پڑھیں : سندھ ہائیکورٹ کا لاپتہ شہریوں کی بازیابی نہ ہونے پر اظہارِ افسوس
درخواست کے مطابق شہری جاوید لیاقت آباد کے علاقے سے 2017 سے لاپتا ہے جبکہ محمد عمر فاروق 5 سے سال سے لاپتہ ہے جسے بازیاب کرایا جائے۔
missing person
Sindh High Court
مقبول ترین
Comments are closed on this story.