کراچی: پولیس و رینجرز کی کارروائیاں، ایک ڈاکو ہلاک دوسرا زخمی حالت میں گرفتار
شہرقائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران ایک ملزم ہلاک دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا ہے۔
کراچی کےعلاقےعوامی کالوںی میں پولیس کا شہریوں کو لوٹنے والے ڈکیت گینگ سے مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈکیت ملزم ہلاک، دوسرا فرارہوگیا۔
پولیس اورملزمان کے درمیان فاٸرنگ کا تبادلہ ایف ایریا کورنگی نمبر5 کے قریب پیش آیا جبکہ مقابلے میں ہلاک ملزم سے اسلحہ ایک پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔
ہلاک ڈکیت ملزم کی شناخت نہیں ہوسکی اور ملزم کا سابقہ کریمینل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے جبکہ لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
رینجرز سندھ اور پولیس کی منگھوپیر روڈ پر مشترکہ اسنیپ چیکنگ کے دوران مشتبہ موٹرسائیکل سواروں نے رینجرز اور پولیس پر فائرنگ کردی۔
ترجمان رینجرز کے مطابق دوران فائرنگ ملزم فیصل خان عرف منیجر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ گرفتار ملزم کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سہراب گوٹھ میں مٹھائی کی دوکان پر ڈکیتی میں ملوث ہیں، جس دوران ملزم کا ساتھی ارباز سیکیورٹی گارڈ کی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا تھا۔
Comments are closed on this story.