تھیٹر پلے ’سو دن چور کے‘، مزاح کا نیا انداز
آرٹس کونسل کراچی کی تھیٹر اکیڈمی کی جانب سے دلچسپ تھیٹر پلے سو دن چور کے، پیش کیا گیا، جس میں فنکاروں نے شاندار پرفارمنس پر بھرپور داد سمیٹی۔
آرٹس کونسل کراچی کی تھیٹر اکیڈمی کی ریپٹری کمپنی کا افتتاح کردیا گیا اس موقع پر ’سو دن چور کے‘ عنوان سے پیش کئے گئے تھیٹر میں مشہور محاورے ایک جھوٹ کے بدلے سو جھوٹ کی جھلک نظر آئی ۔
تھیٹر پلے میں آرٹس کونسل کی تھیٹر اکیڈمی کے ٹیچر نذر الحسن اور فواد خان نے بھی پرفارم کیا۔
اسٹیج آرٹسٹ نذر الحسن کا کہنا تھا کہ اس پلے کا مقصد عوام کو تفریح فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ٹینشن سے تھوڑی دیر کیلئے سکون پاسکیں۔
پلے کی ہدایت کاری ذیشان حیدر نے کی اور اسے پروڈیوس عازب خان نے کیا۔
تھیٹر دیکھنے فلمساز نبیل قریشی بھی آئے آج ٹی وی سے گفتگو میں نبیل قریشی کا کہنا تھا کہ جس طرح پرفارم کیا سب نے مزہ آیا کافی دنوں بعد کوئی پلے دیکھا۔
اس موقع پر تقریب سے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آرٹس کونسل کی تھیٹر اکیڈمی کی رپیٹری کمپنی کا ہم آج افتتاح کر رہے ہیں، ریپٹری کمپنی کے تحت چار مختلف تھیٹر پلے پیش کیے جائیں گے۔
فلم پروڈیسر فضا علی مرزا نے کہا کہ اس پلے ہماری سوسائٹی کے ایشوز کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا۔
تھیٹر کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو حکومتی امداد حاصل کرنے لیے جھوٹ کا سہارا لیتا ہے۔
تھیٹر پلے سو دن چور کے سولہ دسمبر تک آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری رہے گا۔
Comments are closed on this story.