Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کا اجلاس، اراکین اسمبلی نے چیئرمین کے فیصلے کی توثیق کردی

عمران خان جب کہیں گے ہم استعفے دے دیں گے، ممبر اسمبلی
شائع 09 دسمبر 2022 06:41pm
فوٹو- پی ٹی آئی ٹوئٹر
فوٹو- پی ٹی آئی ٹوئٹر

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے استعفوں اور اسمبلیوں کی تحلیل کیلئے چیئرمین کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔

چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کا اجلاس ہوا، جس میں نارروال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، چنیوٹ اور حافظ آباد کے اراکین اسمبلی شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران ارکان اسمبلی نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کے فیصلے کی توثیق کرتے ہیں، وہ جب کہیں گے ہم استعفے دے دیں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں کارکنوں کو متحرک کریں، حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے ہمیں متحرک رہنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم کیلئے ریلیاں نکالی جائیں۔

imran khan

lahore

Pakistan Tehreek-e-Insaf