Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

ضرورت ہوئی تو کالا باغ ڈیم بھی بن جائے گا: خورشید شاہ

حکومت کی ترجیح تین زیر تعمیر ڈیم ہیں۔
شائع 03 ستمبر 2022 07:08pm
وفاقی وزیر خورشید شاہ (فوٹو:فائل)
وفاقی وزیر خورشید شاہ (فوٹو:فائل)

وفاقی وزیر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ضرورت ہوئی تو کالا باغ ڈیم بھی بن جائے گا، حکومت کی ترجیح تین زیر تعمیر ڈیم ہیں جو 2028 میں مکمل ہوں گے۔

لاہورچیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارا ہر سال دس سے پندرہ ارب ڈالر کا پانی ضائع ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ایک سو 40 ملین فٹ جبکہ انفراسٹرکچر صرف 13 ملین فٹ کا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہنا چاہئے، الیکشن اگست 2023 میں ہی ہوں گے۔

lahore

punjab

khursheed shah

Dams in Pakistan