پشاور: لوڈ شیڈنگ کے باعث باتھ سےجلھنے والے پنکھوں کی قیمت میں اضافہ
پشاور: بدترین لوڈ شیڈنگ نے باتھ سے جلھنے والے پنکھوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
آج نیوز کے مطابق گزشتہ سال 20 روپے میں بکنے والا پنکھے کی قیمت میں 50 روپے میں ملنے لگا ہے۔
دریں اثنا بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے سبب جنریٹر اور یو پی ایس کی سہولت نہ رکھنے والوں کے لئے ہاتھ سے جھلنے والا پنکھا کی واحد سہارا ہوتا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ یو پی ایس اور سولر پینل خریدنا متوسط طبقے کے بس کی بات نہیں، جبکہ پیٹرول مہنگا اور گیس لوڈشیڈنگ کے باعث جنریٹر بھی نہیں چل سکتا ہے۔
دوسری جانب پنکھے بیچنے والے دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہاتھ کے پنکھے کی کوالٹی بھی اب پہلے جیسی نہیں رہی
انہوں نے بتایا کہ پہلے پنکھے میں پٹھہ مزئی کے ذریعے سلائی کی جاتی تھی جبکہ اب کپڑے لگا کر پنکھے کو جوڑا جاتا ہے
تاہم شہریوں کا کہا کہ ہاتھ کے پنکھے کی قیمت گزشتہ سال 20 روپے جبکہ اب 50 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
Comments are closed on this story.