کروڑوں کی آبادی والے شہر میں پولیس تفتیشی افسروں کی تعدادہزار سے بھی کم
مقدمات کی تفتیش کے لئے 3 ہزار 476 افسران کی ضرورت ہے جبکہ پولیس کے پاس 985 افسران ہیں۔
کراچی پولیس نے اپنے تفتیشی نظام کو بہتر بنانے کے لیئے پولیس چیف غلام نبی میمن کی ہدایت پر تفتیشی نظام کا ازسر نو جائزہ لینے کا عمل مکمل کر لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ڈی آئی جی اور 2 ایس ایس پیز پر مشتمل کمیٹی نے تفتیشی نظام پر تفصیلی رپورٹ مرتب کی ہے۔
تاہم رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کروڑوں کی آبادی والے شہر کراچی میں محکمہ پولیس کے تفتیشی افسران کی تعداد ایک ہزار سےبھی کم ہے۔
اس کے علاوہ شہرمیں سالانہ 50 ہزار سے ذائد مقدمات درج کیے جاتے ہیں جبکہ تفتیشی افسران کی تعداد 985 ہے۔
تفتیشی نظام پر رپورٹ مرتب کرنے والی ٹیم نے نفری میں فی الفور اضافے کی تجویز دی ہے۔
واضح رہے کہ شہر بھر میں مقدمات کی تفتیش کے لئے 3 ہزار 476 افسران کی ضرورت ہے۔
Sindh Police
مقبول ترین
Comments are closed on this story.