سابق صدر آصف زراری کی طبیعت ناساز
لاہور:سابق صدر علی آصف زراری کی طبیعت ناساز ہوگئی، انہوں نے اپنے ذاتی معالج کو بھی بلا لیا۔
سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے طبیعت ناساز ہونے پر تمام سیاسی مصروفیات منسوخ کر دیں اور ان کے ذاتی معالج بھی لاہور پہنچ گئے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سے سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں ڈیرہ ڈالا ہوا ہے ،ان کی شہباز شریف اور مسلم لیگ ق کے رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں ۔
آصف علی زرداری کی چوہدری برادران سے ملاقات تقریباً دو گھنٹے جاری رہی،چوہدری برادران سے ملاقاتوں کے دو دور ہوئے اور پہلی ملاقات میں مونس الٰہی، طارق بشیر چیمہ، سالک حسین اور رخسانہ بنگش شریک ہوئے۔
آصف زرداری کی شجاعت حسین اور پرویز الٰہی سےعلیحدگی میں بھی ملاقات ہوئی۔
سابق صدر نے حکومت کخلایف تحریک عدم اعتماد پر چوہدری برادران سے حمایت مانگ لی جس پر چوہدری برادران نے جواب دیا کہ تحریک عدم اعتماداور دیگر معاملات پرپارٹی سے مشاورت کریں گے۔
Comments are closed on this story.