حکومتی انتخابی ترامیم آئین اور الیکشن کمیشن پرسنگین حملہ قرار
مسلم لیگ ن نے حکومتی انتخابی ترامیم کو آئین اور الیکشن کمیشن...
مسلم لیگ ن نے حکومتی انتخابی ترامیم کو آئین اور الیکشن کمیشن پرسنگین حملہ قرار دے دیا۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ انتخابی ترامیم سپریم کورٹ کے فیصلوں، آئین کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف ہیں ۔سلیکٹڈ وزیراعظم چاہتا ہے کہ 22 کروڑ عوام ووٹ نہ ڈالیں بلکہ مخصوص افراد کا 'الیکٹورل کالج' سیاہ وسفید کا مالک بن جائے۔
انہوں نے کہا کہ یہ قانون نہیں بلکہ انتخابی دھاندلی کا قومی منصوبہ ہے۔آرٹی ایس کی پیداوار حکومت عوامی ووٹ سے جان چھڑانا چاہتی ہے۔انتخابی قوانین میں تبدیلی کا مقصد ملک میں الیکشن کی بجائے 'سلیکشن' کا مستقل نظام مسلط کرنا ہے۔
Maryam Aurangzeb
مقبول ترین
Comments are closed on this story.