Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

'نواز شریف اور شہبازشریف کے منصوبوں پرحکومت تختیاں لگاتی ہے'

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان...
شائع 23 مئ 2021 08:27pm

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان شہبازشریف کے ای لرننگ پروگرام پر دیہاڑیاں لگاتے پکڑے گئے ہیں۔شہباز شریف کے بنائے منصوبوں پر تختیاں لگائی جاری ہیں۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف اور شہبازشریف کے منصوبوں پرحکومت تختیاں لگاتی ہے۔انہی کے منصوبوں کے فیتے کاٹے جاتے ہیں،یہ چوری اور ڈاکے کے بعد اس پر انکوائری کے شوشے چھوڑتے ہیں۔

انکاکہناتھاکہ پنجاب میں ای ایجوکیشن ای لرننگ پروگرام کی حکومت تشہیر کررہی ہے۔پنجاب حکومت کےٹوئٹر ہینڈل پر ای لائبریری کا ایڈ لگایا جارہا ہے۔اربوں روپے کے ای لرننگ پر ایڈ بنائے جارہے ہیں۔یہ پروگرام شہباز شریف نے 2014 میں شروع کیاتھا۔

مریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ اس ملک میں اگر ٹیکنالوجی کا انقلاب آیا تو نواز شہبازکے دور میں آیا۔ای گورننس کا پروگرام بھی نوازدورمیں آیا۔معیشت کے اعداد و شمار غلط طور پر بیان کئے جارہے ہیں۔موجودہ حکومت کشمیرفروش ہے ان سے کسی معاملہ پرسرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان کاکہناتھاکہ 50لاکھ افراد بےروزگار ہوگئے ہیں۔ملک پرمسلط ٹولہ جھوٹ فراڈ کرے گا تو عوم کے ہاتھ ان کے گریبانوں تک ہوں گے۔ ایک کروڑ نوکریاں ،50لاکھ گھر سب ریکارڈ پر ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جوبجٹ11جون کو پیش ہوگا اس میں معیشت کی تصویر عوام کےسامنے آجائے گی۔شہزاد اکبرغیرقانونی طورپراپنے منصب پر بیٹھے ہیں۔ چوہدری نثارکے فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتی۔

Maryam Aurangzeb